وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارنے کہا کہ اگرہم نے آج کوئی قدم نہ اٹھایا تو ہم عالمی سطح پر بہت پیچھے ہوجائیں گے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سیف سٹی پروجیکٹ کی جدید کیمروں اور ٹولز سے لیس پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کریں گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ پرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم ہتھیارثابت ہوگا، دور حاضر اور آئندہ کا زمانہ ماڈرن اور جدید تیکنیکس کے استعمال کا زمانہ ہوگا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا، شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
ضیاء الحسن لنجارنے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News