Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

Now Reading:

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان کو رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر کو سنگجانی کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گرفتار کرکے مقدموں سے متعلق پوچھ گچھ کی، پولیس نے بتایا کہ مجھ پر کوئی مقدمہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 ستمبر کا دن پی ٹی آئی کبھی نہیں بھولے گی، گزشتہ روز نقاب پوش افراد پارلیمان میں داخل ہوئے، کل ہمارے 10 ایم این ایز کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور مجھے دروازے سے گرفتار کیا گیا، امید کرتے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی معاملے کی تہہ تک جائیں گے، اسمبلی کے دروازے کے باہر پولیس تعینات تھی، کل خود گرفتاری دی تھی۔

Advertisement

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ امید کرتے ہیں اس واقعے کی سی سی ٹی وی منظرِ عام پر آئے گی، سختیاں کی گئیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، حکومت کے ایسے کام سے غیر سیاسی لوگ زور پکڑیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے این آر او اپنے آپ کو دیا ہے، اقتدار میں آکر غلط قانون سازی ختم کریں گے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر