اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر پاکستان سمیت تمام جمہوری ممالک میں عوامی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد غیرجمہوری قوتوں کا راستہ روکنا اور جمہوریت کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ جمہوریت کے عالمی دن کو منانے کی قرارداد یو این جنرل اسمبلی میں 15 اپریل 2007 کو پیش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News