وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 18 ستمبر 2024ء کو 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے وکلاء کی نمائندہ تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر وکلاء تنظیموں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء نمائندوں نے جو تجاویز دیں وہ امانت ہیں، وکلاء کی تجاویز پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جوڈیشل پیکج عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش ہے، تنقید کا حق اپوزیشن سمیت سب کو ہے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فراہم کر دیا ہے، پاکستان بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ بار کونسل اس آئینی ترامیم کے مسودے کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کریں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News