Advertisement
Advertisement
Advertisement

حافظ نعیم نے جاگیر دارانہ نظام کو بدلنے کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

حافظ نعیم نے جاگیر دارانہ نظام کو بدلنے کا مطالبہ کردیا
حافظ نعیم نے جاگیر دارانہ نظام کو بدلنے کا مطالبہ کردیا

حافظ نعیم نے جاگیر دارانہ نظام کو بدلنے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں جاگیر دارانہ نظام کو بدلنے کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ اس پورے جاگیر دارانہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، جب کوئی سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتی ہے تو وہ معتوب ٹھہرتی ہے، جلسوں پر پابندی لگ جاتی ہے، پارلیمان سے گرفتاریاں کی جاتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ صرف جماعت اسلامی اصل جمہوری پارٹی ہے، باقی سب اپنے خاندانوں کو نوازنے والی پارٹیاں ہیں، اتنی مہنگی توانائی اور گیس بحران میں انڈسٹری کیسے آگے بڑھے گی۔

اب کا کہنا تھا کہ صرف ایک ادارے ایف بی آر نے ایک سال میں 1299 ارب روپے کی ٹیکس نیٹ سے کرپشن کی، ایف بی آر کی کرپشن ختم کرنا کس کی ذمہ داری ہے، ان کی تنخواہیں ہم کیوں دے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف شرائط پر ہم بجلی تو مہنگی کرسکتے ہیں لیکن ایف بی آر کو ٹھیک نہیں کر سکتے،

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی نہیں کرسکتے، یہ ساری آئی پی پیز اپنے لوگوں کو نوازنے کے لئے لگائی گئیں۔ اگر ہم اپنی لوکل آئی پی پیز سے بات کر لیں تو پورا یقین ہے چینی آئی پی پیز کمپنیاں نظر ثانی کے لئے تیار ہوجائیں گی، جب تک آپ اپنے گھر کو ٹھیک نہیں کریں گے تو دوسرے آپ کو ریلیف کیوں دیں گے۔

Advertisement

حافظ نعیم کہتے ہیں کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، کیپسٹی چارجز کا خاتمہ اور بند پاور پلانٹس کو ادائیگیاں ختم کی جائیں، آئی پی پیز کے خلاف سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، کوئی بھی اس مسئلے پر آواز اٹھائے ہم ساتھ دیں گے۔ ان جماعتوں کے اپنے قائدین کی اپنی آئی پی پیز کمپنیاں ہیں، اس لیے آواز نہیں اٹھاتے۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات نہ سنے گئے تو شاید  عوام کو بجلی بل ادا نہ کرنے کی کال دینی پڑے، پاکستان وسائل سے مالامال اور باصلاحیت لوگوں کا وطن ہے۔ اسٹڈیز کے مطابق پاکستان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا تاجر دوست اسکیم تاجر دشمن اسکیم ہے، ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے بزنس طبقہ ترقی نہیں کر پارہا جب کہ 77 سالوں سے پاکستان پر حکومت کرنے والے طبقہ میں 33 سال مارشل لاء کے تھے، باقی ادوار میں بھی انہوں نے اپنی مرضی چلانے کے انتظامات کر رکھے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے متحدہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، اظفر احسن
بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا اسلام آباد میں افتتاح
کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں، وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کو دو ٹوک پیغام
ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں، پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب اور بھارت کی 50 ارب ہے؛ سابق وزیر
معاشی تعاون کیلئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر