Advertisement
Advertisement
Advertisement

آگے بڑھنا ہے تو عوام کی رائے کو قبول کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

Now Reading:

آگے بڑھنا ہے تو عوام کی رائے کو قبول کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

آگے بڑھنا ہے تو عوام کی رائے کو قبول کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنا ہے تو عوام کی رائے کو قبول کرنا ہوگا۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ہم ملکر مثبت سیاست کریں، جمہوری سفر میں ساتھ چلیں، چاہتا ہوں ہم اپنی سیاست کو فعال کریں، میثاق جمہوریت پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان کی سیاست میں جو ہارتے ہیں وہ ہار ماننے کو تیار ہیں؟ کیا یہ ہی ہو گا کہ ہم جیتے تو واہ واہ اور ہار گئے تو دھاندلی ہوئی ہے، آگے بڑھنا ہے تو عوام کی رائے کو قبول کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام گالم گلوچ کی سیاست کے ساتھ نہیں کھڑے، پاکستان کے عوام قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے، طاہر رشید کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، پنجاب کے عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب کروایا، یہ وہ امیدوار ہیں جو آپکو ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم45 دکھا سکتے ہیں۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے جیت کر یہاں پہنچے ہیں، یہ میرے وہ سپاہی ہیں جو ہرحالات میں ڈٹے رہتے ہیں، میرے سپاہی ہر فتنے کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تحریک انصاف اور امن و امان دونوں اک دوسرے کے متضاد ہیں، رانا سکندر حیات
پوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور
پی ٹی آئی جو کر رہی ہے اسکو اسلام آباد پر دشمن کا حملہ سمجھتے ہیں، وزیر دفاع
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے لیے فوج طلب کرلی
تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر