Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان

Now Reading:

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان
قومی اسمبلی اور سینیٹ

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت قائم کی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11:30 بجے اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں آئينی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ جج تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ قانون سازی کے مسودے میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، تاہم ایجنڈے میں آئینی ترمیم شامل نہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اسلام آباد کے ناقص تعلیمی معیار کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔

صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر