وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار شہید
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News