Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت

Now Reading:

قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت
قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت

قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے، صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوموں کا مقدر بدلنے میں تعلیم اور خواندگی کا اہم کردار ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ خواندگی کے موقع پراپنے  پیغام میں کہا کہ تعلیم اور خواندگی ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جبکہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ آج ہم ہر شہری کو تعلیم فراہم کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں، پاکستان نے ناخواندگی کے مسئلے کے پیش ِنظرقومی تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

  صدرمملکت نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کا مقصد اسکول نہ جانے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنا، 7 کروڑ بالغ افراد کو تعلیم دینا ہے، ہرخواندہ شہری سے اپیل ہے کہ وہ کم از کم ایک ناخواندہ شخص کو تعلیم دے۔

صدرمملکت نے کہا کہ خواندگی میں اضافے کیلئے بے نظیر تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں، مستحق بچوں کو اعلیٰ ثانوی سطح تک تعلیمی وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تمام اضلاع میں لڑکوں کے لیے 4000 اور لڑکیوں کے لیے 4500 روپے تک فی سہ ماہی وظیفے دیئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

صدرمملکت نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ اس وقت 97 لاکھ بچے بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کو 102,000 انڈرگریجوایٹ اسکالرشپس دی گئی ہیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے عالمگیر حق کے فروغ کے قومی مقصد کے لیے خود کو دوبارہ وقف کرنا ہوگا، ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ہر فرد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر