
خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید دو کیسز کی تصدیق
رواں سال کا 24 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔
ذرائع نیشنل ای او سی پولیو لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 29 ماہ ہے، جبکہ سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، جبکہ ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے PEI اور EPI مل کر ‘بگ کیچ اپ’ اقدام شروع کر رہے ہیں، اس اقدام کا مقصد ان بچوں کو ویکسین فراہم کرنا ہے جو اب تک ویکسینیشن سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News