اسلام آباد: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جب کہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز الیکشن کمیشن کا ایک اور اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے جب کہ آج مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چوتھا اجلاس تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ قانونی ٹیم کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کے خطوط پر بریفنگ دی گئی۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ کی وضاحت اور ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ میں تضادات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News