اسلام آباد: ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔
وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کردی ہیں جس کے مطابق 5 سے 9 سال تک کے 1 کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ 49 لاکھ 72 ہزار 949 بچے، 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔
وزارت تعلیم کے مطابق 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں جن میں 21 لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔
وزارت تعلیم نے بتایا کہ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں، طلبا 23 لاکھ 6 ہزار 882 اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔
وزارت تعلیم نے مزید بتایا کہ ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہیں جس میں طلبہ 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News