پشاور: آٹھ گھنٹے کی پراسرار گمشدگی کے بعد علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر پارٹی قیادت سے رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں سے زوم میٹنگ میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد میں میٹنگ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری اور کے پی اسمبلی اجلاس پر بھی مشاورت کی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہرکررہے تھے، بیرسٹرسیف نے وفاقی حکومت سے پوچھا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟
دوسری جانب قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے رابطہ ختم ہوچکا، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت نے انہیں چائے پربلایا تھا، ان کے فون بند ہیں اور سیکیورٹی عملے سے بھی رابطہ نہیں ہورہا۔
بعدازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ میں پٹیشن تک دائر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News