ایم کیو ایم کا عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اسمبلی میں پیش کی جانے والی ہر قانونی سازی کی حمایت کا عزم
اسلام آباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے گورنر سندھ ہاؤس اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور خواجہ اظہار سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
عشائیہ میں آئینی ترمیم، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے، موجودہ ملکی صورت حال میں وزیراعظم شہباز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
علاوہ ازیں عشائیہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اسمبلی میں پیش کی جانے والی ہر قانونی سازی کی حمایت کا عزم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News