پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہم تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ کو فعال بنانا چاہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی، رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی کو بڑے مارجن سے کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ کو فعال بنانا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ عوامی فورم ہے، پاکستان پر ہمارے لیڈرز قرباں ہوئے، ہماری لیڈر بے نظیر بھٹو کو جب شہید کیا گیا تب بھی ہم نے ایسا نہیں کیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، جیل میں بیٹھے شخص نے تکبر اور انتشار کو بڑھایا ہے، اس شخص کو پتہ ہونا چاہیے کہ جھکنے میں بہتری ہے، مذاکرات کمزوری نہیں ہے، چھوٹے لوگ نا یہ سمجھتے ہیں نا آفر کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ ہمارے چئیرمین کہتے ہیں میرے والد اور والدہ کو جس نے بھی جیل بھیجا میں ان سے بھی مذاکرات کرنے کو تیار ہوں، ایسا صرف مملکت پاکستان کے لیے ہے، اب ایک کمیٹی قائم ہو چکی ہے، اس اسمبلی کو عوام کیلئے چلائیں اور عوامی مسائل کو حل کریں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News