اسرائیل کا ایک اور بڑا اخبار بانی پی ٹی آئی کا حامی
اسرائیلی لابی کی بانی پی ٹی آئی کے لئے حمایت کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔
دی یروشلم پوسٹ کا پی ٹی آئی اور بانی کے حق میں آرٹیکل سامنے آگیا جب کہ آرٹیکل میں قانون توڑنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا تذکرہ کیا گیا۔
دی یروشلم پوسٹ نے پی ٹی آئی کا مقدمہ پیش کیا جب کہ پولیس کا مؤقف نظر انداز کردیا گیا، دی یروشلم پوسٹ میں علی امین گنڈاپور کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کی گئی۔
دی یروشلم پوسٹ نے اپنے آرٹیکل میں صحافتی اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا ذکرنہیں کیا گیا۔
دی یروشلم پوسٹ نے زخمی پولیس افسر اور اہلکاروں کا ذکرنہیں کیا جب کہ پی ٹی آئی اور بانی کے لئے بھرپور لابنگ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News