Advertisement
Advertisement
Advertisement

8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے، حنیف عباسی

Now Reading:

8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے، حنیف عباسی
8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے، حنیف عباسی

8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے، حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 سے 10 افراد تیار ہوچکے جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے کہ کون کیا پلاننگ کرتا رہا سب قوم کے سامنے آجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ہم 7 بار سیاسی طور پر گرفتار ہوئے اور اپنی گرفتاری دی جب کہ پی ٹی آئی ارکان واش روم میں چھپ کر کنڈی لگادیتے ہیں، پی ٹی آئی ارکان کو معلوم تھا پولیس کھڑی ہے تو گرفتاری دیتے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق ماضی میں جو کہا گیا درست ثابت ہورہا ہے جب کہ گولڈ اسمتھ فیملی بانی پی ٹی آئی اور اسرائیل کے رابطوں کا ذریعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم جلا وطن ہوئے، پھانسی چڑھے لیکن ملک کو گالی نہیں دی، سانحہ 9 مئی ایک دن نہیں ایک سال کی تیاری کے بعد ہوا ہے۔ پی ٹی آئی منصوبہ بندی اور سازش کے تحت سب کچھ کرتی ہے۔ دشمن ہمارے ملک پرحملہ آور ہیں، سہولت کار سرگرم ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی کہا کہ پاکستان پر بم گرادیں۔

حنیف عباسی کہتے ہیں کہ بلوچ اور پختونوں میں تعصب کی آگ پھیلائی جارہی ہے، لاہور بلوچ، پختون، سندھی اور کشمیریوں سمیت سب کا ہے۔ اسی طرح پشاور بھی سب کا ہے، نفرتیں نہ پھیلائی جائیں، پی ٹی آئی تعصب کی آگ منصوبہ بندی کے تحت پھیلارہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہوش کے ناخن لینے چاہئیے، سازش کا مل کرمقابلہ کرنا ہے، فلور پر میں نے بات کی پارلیمان کے اندرسے گرفتاری درست نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے صحافیوں کو گالیاں دیں یہ باعث شرم بات ہے۔

لیگی رہنما نے مزید بتایا کہ علی امین اسلام آباد کی سڑکوں پرشہد کی بوتلیں لے کرگھومتا تھا، پہلے تقریر کی اورپھر پاؤں پکڑ کر رو رہا تھا جب کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ ’چورکی داڑھی میں تنکہ‘ کے مترادف ہے۔

حنیف عباسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 8 سے 10 افراد تیار ہوچکے ہیں جو بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں گے اور وہ بتائیں گے کہ کون کیا پلاننگ کرتا رہا سب قوم کے سامنے آجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر