Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف

Now Reading:

آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
خواجہ آصف

آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ ارکان پورے ہیں، اگر اپوزیشن یہ کہہ دے کہ آج ہمیں شکست ہونی ہے، تو پھر تو ان کے لئے پلے کچھ نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے دکان پر سودا بیچنا ہوتا ہے وہ تو کہے گا میرا سودا بہترین ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قاضی فائز عیسی’ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، جو بھی جوڈیشل ریفارمز آئیں گے، وہ اجتماعی نوعیت کے ہوں گے انفرادی نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم کا مجوزہ پیکج آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے آئینی عدالت قائم کی جائے گی، آئین کے آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 4:00 بجے اور سینیٹ اجلاس شام 7 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں آئينی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ جج تقرری کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ قانون سازی کے مسودے میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کو ایک بنانے کی تجویز آئینی ترمیم کا حصہ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر