پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن کر کے پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لئے تمام پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی آئی و سنی اتحاد کونسل کے 8 ارکان شامل ہیں۔
ایم این اے زین قریشی، صاحبزادہ حامد رضاء، شیخ وقاص اکرم، جمشید دستی، نسیم شاہ کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے ترجمان شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، عمر ایوب، زرتاج گل اور زبیر خان کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہے جبکہ ڈی چوک، سرینا اور میریٹ کا مقام بھی مکمل سیل رہا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو جانے کی اجازت دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے اور ریاست مخالف تقریر سمیت دیگر غیرقانونی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News