Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے، مریم نواز

Now Reading:

پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوریت ناگزیر ہے، مریم نواز
مریم نواز

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عالمی یومِ جمہوریت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہور پسند رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہی جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے جمہوریت ناگزیر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ معاشی اور سیاسی استحکام صرف توانا جمہوریت ہی لاسکتی ہے، جمہوریت محض طرزِ حکومت نہیں، بلکہ عوام کی طاقت، حقوق اور انکی خدمت کا نظریہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے، جمہوریت کے استحکام سے ہی  ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جمہوریت کا نظام ہی آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے، جمہوریت معاشرتی انصاف کی ضمانت اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ اسلام آباد میں تعطیلات کا اعلان
پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے، مریم نواز
ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی؛ گرفتار بلوائیوں کے ہوش ربا بیانات
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر