Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا اختر مینگل سے مذاکرات کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا اختر مینگل سے مذاکرات کا فیصلہ
حکومت کا اختر مینگل سے مذاکرات کا فیصلہ

حکومت کا اختر مینگل سے مذاکرات کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے مستعفیٰ رکن قومی اسمبلی اختر مینگل سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کے معاملے پر حکومت نے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد اختر مینگل سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا، وفد میں طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور اعجاز جکھرانی بھی شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی وفد نے سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی، حکومتی وفد نے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی جب کہ سردار اختر مینگل نے پارلیمان میں بلوچستان کے مسئلے پر بحث نہ ہونے کا شکوہ کیا۔

اس سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سردار اختر مینگل ہمارے بھائی ہیں، انہوں نے استعفی دے کر اپنے حلقے کے عوام اور ہمیں سرپرائز دیا ہے۔

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج سے پہلے اس طرح کی کوئی بات وہ ہمارے نوٹس میں نہیں لائے، ہم بیٹھ کر بات کریں گے اور ان کی شکایت سنیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی اردو بولنے والا، پشتو بولنے والا، بلوچی یا کوئی بھی مارا گیا ہے ان کی قاتل عدالتیں ہیں جو انصاف فراہم نہیں کرتیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سب سے بڑے قاتل وہ سیاستدان ہیں جنہوں نے سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا، 23 جولائی 2023 کو پی ایم ہاؤس میں ایک میٹنگ تھی، اس میں میں نے کہا کہ اگر میری سیاست کی آپ کو ضرورت نہیں تو ہم کنارہ کرلیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرے کارکنان جہاں بھی جائیں، جس بھی پارٹی میں جائیں اس کا کوئی ذمہ دار نہیں، اس سیاست سے بہتر ہے میں پکوڑے کی دکان کھول لوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر