Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون صارفین سے پانچ سالوں کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کتنی رقم حاصل کی گئی؟

Now Reading:

موبائل فون صارفین سے پانچ سالوں کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کتنی رقم حاصل کی گئی؟
پانچ سالوں کے دوران موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کتنی رقم حاصل کی گئی؟

پانچ سالوں کے دوران موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کتنی رقم حاصل کی گئی؟

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔

قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 92 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، 2023 کے مقابلے میں مالی سال 2024 کے دوران ایڈوانس ٹیکس میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2023 کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 80 ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے جب کہ مالی سال 2022 میں 61 ارب، 2021 میں 55 ارب، 2020 میں 50 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

وزارت خزانہ نے جواب میں کہا کہ موبائل فون صارفین سے حاصل کردہ ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹیبل ہے، صارفین انکم ٹیکس ریٹرن میں ری فنڈ کلیم کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم کا معاملہ؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر