Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت

Now Reading:

پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت
پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت

پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر کی آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز پی این ایس شمشیر نے آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پی این ایس شمشیر اس وقت خلیج عمان میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر تعینات ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر نے شراکت دار اور دوست ممالک کے ساتھ آپریشن ’’ٹیلون گرپ‘‘ میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مزید برآں برطانیہ کی رائل نیوی کے جہاز ایچ ایم ایس لنکاسٹرکے ساتھ مشق کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور خطے میں مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کہتے ہیں کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت بحرہند میں انسداد بحری قزاقی اور انسداد منشیات کے لیے بھی سرگرم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ بحرہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں کی نگرانی کے لیے اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر