ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وریام والا انٹرچینج کے قریب خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وریام والا انٹرچینج کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ایک خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل پر سوار 12 سالہ بچہ، ایک عورت اور ایک مرد سوار تھے جو ٹوبہ سے جھنگ کی طرف جا رہے تھے۔
دوسری جانب سے آنے والی موٹر سائیکل پر دو مرد اور ایک عورت سوار تھے۔ دونوں موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News