صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گند پھینکنے والے دہشت گرد جلسے میں موجود تھے۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں دکھائی نہیں دیاکہ وہ ان کو وہاں سے گرفتار کریں، ان کی گرفتاری تودور کی بات اب تک جو فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں کتنے اکاونٹس سے ہٹائی گئیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ میرا اکیلی خاتون کا معاملہ ہرگز نہیں ہے، میں حکومتی عہدے پر ہونے کی وجہ سے اپنا مقدمہ خود نہیں لڑ سکتی، میرا یہ سوال ہے کہ ایسے اکاونتس سے ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ نہیں ہوسکیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہجن ایپس سے ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو پاکستان میں چل کیسے رہی ہیں، ہم کسی ایپ کی بندش کےحق میں نہیں ہیں، مگر ایسی ایپس کو قانون کےدائرے میں تو لانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News