Advertisement

سیاسیت کو گالی بنادیا، ہمیں دیکھ کر کوئی سیاستدان نہیں بننا چاہے گا، بلاول بھٹو

سیاسیت کو گالی بنادیا، ہمیں دیکھ کر کوئی سیاستدان نہیں بننا چاہے گا، بلاول بھٹو

سیاسیت کو گالی بنادیا، ہمیں دیکھ کر کوئی سیاستدان نہیں بننا چاہے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےسیاست کوگالی بنادیا ہے جب کہ ہمیں دیکھ کر کوئی سیاستدان نہیں بننا چاہے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اسمبلی گیلری میں طلبا، نوجوان اور قوم کے مستقبل بیٹھے ہیں جب کہ ہم نے سیاست کو گالی بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی سیاست سےعوام کوغربت سےنکالنا ہے، ہمیں دیکھ کرکوئی سیاستدان نہیں بننا چاہے گا۔ یہ بچے ڈاکٹر، انجینئربننا چاہیں گے لیکن سیاستدان کوئی نہیں بننا چاہے گا، یہ بچے ملکی اداروں کے بارے میں کیا سوچ رہے ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی سیاست سے نوجوانوں کوروزگار اور ترقی دلانی ہے، اسی سیاست سےعوام کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ آئین کی بالادستی کے بغیرپارلیمنٹ چل سکتی نہ کوئی اور ادارہ جب کہ حکومت کا کام صرف یہ رہ گیا ہےکہ آج کس کو بند کرنا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ باہر جو سیاست کریں لیکن پارلیمان میں ذمہ داری بنتی ہے، ہم ملک کے منتخب نمائندے ہیں، پارلیمان سپریم ادارہ ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جانتا ہوں کہ اپوزیشن پر کارکنان کا دباؤ ہوگا ان کے رہنما جیل میں ہیں، عوام کو کیا جواب دیں گے جنہوں نے آپ کومنتخب کیا ہے۔ ہماری پالیسیاں غلط ہیں تو اپوزیشن کو بتانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version