اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے 15 دن کی بڑھک ماری تھی، ایک دن گزر گیا 14 رہ گئے۔
خواجہ آصف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پشتونوں کا لشکر لیکر آنا تھا سنا ہے سارے پہلے ہی چھپ گئے، کوئی اسمبلی سے باہر نہیں آرہا اندر سو گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ سیاسی ورکر ہو تو لاج رکھو اور دلیری سے گرفتاری دو، سارے چوہے کی طرح بلوں میں گھس گئے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کہا جائے باہر آئے ابھی تو پہلا دن ہے 14 باقی ہیں، علی امین حوصلہ کریں اور شیر بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News