Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں‘‘

Now Reading:

’’آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں‘‘
آئی ایم ایف

’’آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں‘‘

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

قرض پروگرام کی منظوری میں تاخیر سے متعلق صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان کسی صورت آئی ایم ایف پروگرام سے باہر رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دوست ممالک سے فنانسنگ کی یقین دہانیوں حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرے، قرض پروگرام کے حصول میں تاخیر جاری رہی تو پاکستان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت آئی ایم ایف سے بات چیت کی جائے، تمام صارفین کیلئے بجلی نرخوں کو25روپے فی یونٹ سے کم پر لایا جانا چاہیے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کو ٹیکس، کیپیسٹی پیمنٹس کی ادائیگی بند کی جائے، حکومت کو معیشت کے ہرشعبے کیلئے 10سے 15سالہ اقتصادی روڈ میپ تیار کرنا چاہیے، حکومت برآمدات میں اضافہ کے ذریعے اقتصادی استحکام حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر