اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دفاع وطن میں پاک بحریہ کے کردار، افسروں اور جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔
آصف علی زرداری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ایک مضبوط بحریہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ملکی دفاع اور علاقائی امن کے فروغ میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کے بحری مفادات اور حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر وقت تیار ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ قوم پاک بحریہ، اُس کے جوانوں کی بہادری، لگن اور جذبہ حب الوطنی پر فخر کرتی ہے، پاک بحریہ کے ہیروز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News