مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جو دو سال میں کچھ نہیں کر سکے تو آگے کیا کریں گے؟
مزمل اسلم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف دو سال سے پوری دنیا کے چکر لگا رہے ہیں لیکن اب تک ایک ارب ڈالر بھی نہیں لا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 60 ارب ڈالر بن مانگے پاکستان بھجوائیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی محنت پاکستان اور پاکستانیوں پر کر لیتے تو ایک کیا دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوجاتا، جو دو سال میں کچھ نہیں کر سکے تو آگے کیا کریں گے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News