نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 1 ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اہل اسلام کو12 ربیع الاول کی مبارکباد دیتاہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ علم ہی وہ روشنی ہے جوہدایت کی راہ دکھاتی ہے، آپ ﷺ پرنازل پہلی وحی میں تعلیم کی فضیلت واہمیت کوواضح کیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ علم اور تقویٰ کی دولت سےمزین لوگوں کوہی قرب الٰہی نصیب ہوتاہے۔علم کاحصول دینی فرض ہے، اسلام میں اختیاری تعلیم کاکوئی تصورنہیں ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم حاصل کرناہرفرد کاحق اوراس کی فراہمی ریاست کافرض ہے۔تعلیم کاحصول ہی قوموں کےمستقبل کوسنوارتاہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ والدین کی طرف سےبچوں کوتعلیم دلواناہی بہترین عطیہ قراردیاگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News