چیئرمین پی ٹی آئی بیرسڑ گوہر کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے اشارہ دے دیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسڑ گوہر نے قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو تقریر آج بلاول نے کی ہے، تقریر سے لگتا ہے کہ وہ آکسفورڈ سے جعلی ڈگری لیکر آئے ہیں، آج بلاول کی تقریر نے ثابت کیا کہ وہ پارلیمان نہیں کہیں سے طاقت لینے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے اسمبلی پر کہاں یقین رکھتے ہیں، بتائیں مخدوم شہاب الدین کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ ہوا تھا تو پھر راجہ پرویزاشرف کو وزیر اعظم کس نے بنوایا، حامد سعید کاظمی کو آپ کی حکومت میں کس نے گرفتار کروایا تھا؟
بیرسڑ گوہر نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو اس کی حکومت میں کس نے آف لوڈ کیا تھا، میں نے خواجہ آصف کو کل کہا تھا کہ آئیں ملکر آگے بڑھیں، میں نے کل نیلسن منڈیلا کی مثال دی، یاد رکھو اگر بانی پی ٹی آئی نے اشارہ دے دیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگ سڑکوں پر نکلیں گے تو آپ کو بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گا، میں سب کو کہتا ہوں کہ آگے بڑھیں ورنہ یہ پارلیمان پیچھے رہ جائے گا، کیا خواجہ آصف نے فون پر باجوہ کے ذریعے الیکشن جیت کا اعتراف نہیں کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News