وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف پورا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو پولیو کے خاتمے کے لئے ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 14اضلاع میں انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی کامیابی کے لئے مربوط کاوشیں کی جائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا عزم ہے، پولیو معصوم بچوں کے سنہرے خواب مفلوج کردیتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ خلوص نیت سے کام کرنے والا ہر پولیو ورکرہیرو ہے، پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News