اسلام آباد: آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوز نے حاصل کرلی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان آئینی ترمیم پر مصالحت کا کردارادا کرنے کی تیاری کرلی، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوا تو مولانا فضل الرحمان حکومت کی بجائے اپوزیشن کے ساتھ ہی رہیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترمیم کو آج مؤخر کروانے کا مطالبہ کردیا اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ آئینی ترمیم کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان نے ججوں کی مدت ملازمت بڑھانے کی مخالفت اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت پر اتفاق کرلیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملنے پہنچا، پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔
ملاقات میں ترجمان جے یوآئی اسلم غوری، قانونی ٹیم کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور حافظ احسان کھوکھر بھی شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News