وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر افغان قونصل جنرل نے اچھا نہیں کیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانے پرکھڑا نہ ہونا افسوسناک ہے، افغان قونصل جنرل نے قومی ترانے پر نفرت کا اظہار کیا، پی ٹی آئی والے جو کر رہے ہیں یہ ریاست کمزور کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نمائندگی کرنے والےقومی ترانے پر کھڑے نہیں ہوتے، افغان حکومت سے مطالبہ ہے ایسے لوگوں کو واپس بلائے پوچھ گچھ کرے، جو کچھ ہوا اس سے افغانوں کی مشکلات ہی میں اضافہ ہوگا۔
امیر مقام نے کہا کہ 30 سال سے یہاں رہنے والوں کو خود کو افغانی کہنا ہی نہیں چاہیے، قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر افغان قونصل جنرل نے اچھا نہیں کیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والوں کے ساتھ میٹنگ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 9 مئی کے بعد دوبارہ غداری کی گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News