مسلم لیگ ن کے رکن حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو گیدڑ قرار دے دیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں حنیف عباسی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی رکن قومی اسمبلی واش رومز سے نہیں پکڑا گیا، یہ کمروں سے چھپ کر اندر سے کنڈیاں لگانے والے تھے، کیا ارکان اتنے بزدل ہوتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ان کو اسرائیل و افغانستان سے پیار ہے، ان کے نام لکھ لیں ان کے ان ملکوں کے ویزے لگوائیں، ان سب کے چہرے دیکھیں ایک بھی نہیں کہتا کہ بانی چیئرمین باہر آئے۔
حنیف عباسی کی طرف سے اپوزیشن کے حوالے سے غیر پارلیمانی الفاظ کہنے پر ڈپٹی اسپیکر نے الفاظ حذف کردیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین کے ساتھ کیا نہیں ہوا کیا ہم نے چیف جسٹس پر حملہ کیا؟ ان کو صرف ابو جی جنرل فیض اچھا لگتا ہے، ان کو آرمی چیف اچھا نہیں لگتا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ آج کل اسرائیل کے اخبارات میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں کیوں لکھا جارہا ہے؟ یہ ویگو ڈالے اور نقاب پوش کے اشارے کرکے فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، ان کو ایوب خان کیوں یاد نہیں آتا ان کو یحیحی خان ہی کیوں یاد آتا ہے؟
پی ٹی آئی کے ارکان نے حنیف عباسی کی تقریر پر شدید احتجاج کیا، ایوان میں شور شرابے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News