Advertisement
Advertisement
Advertisement

روشن و خوشحال پاکستان ہی تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

Now Reading:

روشن و خوشحال پاکستان ہی تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
روشن و خوشحال پاکستان ہی تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

روشن و خوشحال پاکستان ہی تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

پلندری: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ روشن و خوشحال پاکستان ہی تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پلندری میں وزیر حکومت سردار محمد حسین کی جانب سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں کہا کہ روشن و خوشحال پاکستان ہی  تکمیل تحریک آزادی کشمیر کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کررہے ہیں، فوج کے کمزور ہونے سے معاشی طور پر مستحکم ممالک بھی کمزور ہوجاتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری موجودگی میں تقسیم کشمیر کی کوئی بات نہیں کرسکتا، پاکستان میں بسنے والوں کو اتنی سہولیات میئسر نہیں جتنی آزادی کشمیر میں لوگوں کو ہے، مقبوضہ کشمیر سے موازنہ کرنے والے سن لیں وہاں نماز پڑھنے کی بھی آزادی نہیں ہے۔

چوہدری انوار الحق کہتے ہیں کہ مملکت پاکستان، عوام پاکستان اور افواج پاکستان کا کشمیریوں سے رشتہ کوئی کمزور نہیں کرسکتا، نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے کوشاں ہیں، سدھنوتی شہدیوں اور غازیوں کی سرزمین ہے۔

Advertisement

انہوں نے اعلان کیا کہ روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری کرکے اس کو سیاحت کا مرکز بنائیں گے، پلندری تراڑکھل روڈ،  پلندری ڈنہ پوٹھی میرخان، ٹنگی گلہ روڈ کا کام رواں مالی سال میں شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے آزاد پتن پر ریسکیو سینٹر اور بی ایچ یو کی آپ گریڈیشن، پلندری میں میونسپل کارپوریشن، بانڈی گوراہ میں مستقل آٹا ڈپو، ڈسٹرکٹ اسپتال میں پانی کی فوری فراہمی  کا بھی اعلان کیا۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ ان منصوبہ جات پر کام ہوتا ہوا عوام کو نظر آئے گا، ریاست بھر میں فنڈز کو برابری کی بنیاد اور ترجیحی طور پر پسماندہ علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے لوگوں کے ٹیکسز کے پیسوں کو لوگوں پر خرچ کرنے کا رواج ڈالا ہے، وزیراعظم آفس کے اخراجات کو کم کرکے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کیا ہے جب کہ  ریاست میں شفافیت کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی؛ ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی بم ڈسپوزل یونٹ نے رپورٹ تیار کرلی
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس؛ اسلام آباد میں تعطیلات کا اعلان
پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے، مریم نواز
ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
پاکستان اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، صدر مملکت
اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی؛ گرفتار بلوائیوں کے ہوش ربا بیانات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر