لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ میں اسکائپ پر طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین کے ساتھ جو ایک نسبت ہے وہ دادا رفیق تارڑ مرحوم کی وجہ سے ہے، رفیق تارڑ مرحوم عقیدہ ختم نبوت کے لئے پوری زندگی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمیں وراثت میں ملی ہے، مدارس کے طلباء کو جدید علوم کے ساتھ متعارف کروانا ایک قومی خدمت ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ جامعات اور مدارس میں مختلف شعبہ جات کے حوالے سے ڈگریز متعارف کروائی جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک وقت میں مسلمان دنیا کے سائنسدان اور دانش ور تھے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، ایک وقت آئے گا ان اداروں میں سے سائنسدان، ڈاکٹرز اور انجینیئرز نکلیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنایا گیا تھا، ہم علماء کے قدموں میں بیٹھنے والے لوگ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News