وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے منصوبوں کی منتقلی میں بلوچستان سب سے آگے ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے پر اتفاق ہوا۔
احسن اقبال نے تمام صوبوں کو پیر تک منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے، ڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپانسر ایجنسی کی تبدیلی کی وجہ سے ٹھیکیداروں سے این او سی لیا جائے گا، پی ڈبلیو ڈی کے منصوبوں کی منتقلی میں بلوچستان سب سے آگے ہے۔
احسن اقبال نے صوبوں کو ڈسٹرکٹ وائز منصوبے کی تقسیم کرنے کی ہدایات دی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق میں جاری پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کو منتقل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News