Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم
پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم

پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہی قومیں کامیاب ہوئیں جنہوں نے حالات بدلنے کا فیصلہ کیا، پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کٹھن راستہ کانٹوں سے بھرا ہے اور دن رات محنت کرنی ہے، پالیسی ریٹ میں 200 پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی صنعت کاروں اورسرمایہ کاروں کے لئے ریلیف ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہوکر 9.6 فیصد ہوگئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرعی اجناس کی برآمد میں اضافہ حوصلہ افزا ہے، معاشی اشاریوں سے پتہ چلتا ہے سمت درست ہے۔ کسی ایک شعبے پر ٹیکس کا بوجھ لادنے والا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جب کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے زراعت، برآمد کنندگان مستفید ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ پالیسی ریٹ میں مزید کمی آئے گی، ترسیلات زرمیں بھی ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے ٹیم یکسوئی سے کام کررہی ہے۔

وزیراعظم کہتے ہیں کہ قوموں کی زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے ہیں، وہی قومیں کامیاب ہوئیں جنہوں نے حالات بدلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اس موڑ پر ہے جہاں حالات کو بدلنے کا وقت آچکا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ہمیں واضح سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، ہم نے روڈ میپ طے کیا ہےجس پرچل کر اپنا مقام حاصل کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں نوجوان نسل کا کردار کلیدی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو حتمی شکل دلوانے کے لئے کوششیں کیں۔ آئی ایم ایف کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے ٹیکس دائرہ کار کو وسیع کیا، مہنگائی میں کمی کی رفتار برقرار رہی تو بوجھ کم ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے تاجروں کو بھی کچھ کرنا ہے، زرعی شعبے کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے جب کہ ٹیکس کےغبن کو ختم کرنے کے لئے کام کررہے ہیں، ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر قرضوں سے نجات نہیں ملے گی،۔

شہباز شریف مزید کہتے ہیں کہ دعا ہے کہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، دوست ممالک کے تعاون سے آئی ایم ایف پروگرام کا حصول ممکن ہوا جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کا حصول ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ عزت اور وقار کی زندگی کے لئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے اور کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک سے ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر