لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کو ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم خواندگی پر آج سب کو پڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں اسکول سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، معاشرے کے نظر انداز طبقات کی بنیادی تعلیم کے لئے ضروری وسائل مہیا کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ دین اسلام علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے اور قرآن مجید میں بھی علم حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے، خواندگی معیار زندگی کو بہتر اور ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سو فیصد خواندگی حاصل کیے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، تعلیم تک رسائی آسان بنانے کے لئے حکومت پنجاب تاریخی اور اختراعی اقدامات کررہی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت تین اضلاع کے چار لاکھ طلبہ کو دودھ کے پیکٹ دیے جارہے ہیں، طلبہ کو تعلیم وتحقیق میں معاونت کے لئے لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب کے طلبہ کو ملکی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دیں گے، طلبہ خاص طور پر طالبات کو امدورفت میں آسانی کے لئے ہر تحصیل میں بسیں مہیا کریں گے، انرولممنٹ کیمپین کے تحت بچوں کے داخلے کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News