اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے خلاف پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت پہلے مقدمے کی تیاری کر لی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر تیار کیے گئے استغاثے میں زرتاج گل، عامر مغل، شیرین شاہین، عمر ایوب، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 مقامی رہنما نامزد کیے گئے ہیں۔
استغاثے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے استغاثے میں کہا کہ افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون میں مقدمہ درج ہو گا، تحریک انصاف کارکنان کو بتایا گیا کہ میجسٹریٹ حکم کے تحت کوئی بھی جی ٹی روڈ استعمال نہیں کرے گا۔
استغاثے کے مطابق تحریک انصاف کارکنان نے کہا کہ مقامی رہنماؤں نے جی ٹی روڈ کا روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو بار بار پرامن رہنے کے لیے کہا، 40 سے پچاس کارکنان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ استغاثے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اشتعال پھیلانے، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News