Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں جو معصوموں کے خلاف ہو، سردار اختر مینگل

Now Reading:

ہر دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں جو معصوموں کے خلاف ہو، سردار اختر مینگل
ہر دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں جو معصوموں کے خلاف ہو، سردار اختر مینگل

ہر دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں جو معصوموں کے خلاف ہو، سردار اختر مینگل

سربراہ بی این پی – ایم سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہر دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں  جو معصوموں کے خلاف ہو۔

بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی ایم سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ 75 سالوں سے مسائل کا سامنا کرتے آرہے ہیں، ہم نے ہر سیاسی جماعت کا دروازہ کھٹکھٹایا، سیاسی جماعتوں کو بلوچستان کے مسائل کے حل کے راستے دکھائے، سپریم کورٹ میں بھی بلوچستان کا مسئلہ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں جو معصوموں کے خلاف ہو، بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی ختم ہونی چاہیے، غلط حکمت عملی سے نفرت کے بیج بوئے گئے ہیں، بڑی قومی پارٹیوں نے صوبے کو قربانی کا بکرا بنایا، اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے غیر آئینی کام ہوتے ہیں۔

سربراہ بی این پی ایم سردار اختر مینگل نے سوالات اٹھائے کہ کیا موجودہ الیکشن آئین کے تحت ہوئے تھے؟ 47 والے کیا آئینی طور پر منتخب ہوکر آئے تھے؟ سی پیک کے نام پر آئے 65 ارب ڈالر کہاں گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ کاش یہ قومی دائرہ ہوتا، یہ سرکس کا دائرہ ہے، پارلیمنٹ میں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالی جاتی ہے، میں نے استعفیٰ دے دیا ہے، منظور کریں یا نہ کریں، میں اسمبلی میں قطعی نہیں جاؤں گا۔

Advertisement

سربراہ بی این پی ایم سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ میں بلوچ قوم کے لئے سیاست کروں گا، بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدہ لیتے تو استعفیٰ نہیں دیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر