Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لئے حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا

Now Reading:

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لئے حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لئے حکومت نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد: آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائے کے معاملے پر حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف سے آئینی ترمیم سے متعلق ڈرافٹ پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے ڈرافٹ کا جائزہ لینے پر غور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیر کے روز گرفتار اراکین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا، ظہرانے میں رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ پر لیگل ٹیم سے مشاورت کا کہا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے ظہرانے میں ڈرافٹ کیلئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے ٹیلیفونک رابطے میں اپوزیشن کو ڈرافٹ دینے کا بھی کہا۔

Advertisement

اس کے علاوہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی اراکین سے ڈرافٹ کے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا بھی کہا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کے اراکین نے حکومت کو مجوزہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی قیادت سے رابطے کی تجویز دی ہے۔

آئینی ترمیم کے لئے حکومت نمبر گیم پوری کرپائے گی یا نہیں؟

حکومت کو عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت کیسے حاصل ہوگی، مسلم لیگ ن نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں، پیپلز پارٹی اور آزاد ارکان سے بھی رابطے شروع کردیے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت ترمیم کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کل رکنیت کا دو تہائی حاصل ہونا ضروری ہے۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں 336 کی مجموعی رکنیت میں سے 224 ووٹ آئینی ترمیم کے لیے لازمی چاہیے ہوں گے جب کہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 111، پیپلز پارٹی 68 اور ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی تعداد 22 ہے۔

علاوہ ازیں آئی پی پی 4، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ارکان کی تعداد ایک، ایک ہے۔

اسی طرح حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں 212 ارکان کی حمایت حاصل ہے، اگر جمیعت علمائے اسلام کے 8 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہوجائے تو 4 ووٹ مزید درکار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امریکی حملوں کی مذمت
امریکی یا اسرائیلی حملوں کیلئے اپنی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کا واضح مؤقف
جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت
شہر قائد کا مطلع مکمل ابر آلود، موسم خوشگوار
بھارتی وزیر داخلہ کا سندھ طاس معاہدے پر بیان، پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر