Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں کے خلاف غلط زبان پر علی امین گنڈاپور معافی مانگیں، عطاء اللہ تارڑ

Now Reading:

صحافیوں کے خلاف غلط زبان پر علی امین گنڈاپور معافی مانگیں، عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات

نمبرگیم کے حوالے سے ہم پازیٹو ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر علی امین گنڈاپور معافی مانگیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے صحافیوں کے خلاف غلط زبان استعمال کی، میڈیا ٹرولنگ اور مخالفین کے خلاف نازیبا زبان ان کا وطیرہ ہے، جب کہ اختلاف رائے پی ٹی آئی والوں کے نزدیک جرم ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیان بازی نئی بات نہیں، ان کےصحافیوں پر تشدد کے بے شمار واقعات ہیں۔ کیا وزیراعلیٰ کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ ایسی زبان استعمال کریں جب کہ پی ٹی آئی کا رویہ رہا ہے کہ صحافیوں سے متعلق سوشل میڈیا مہم چلائی جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق زبان نامناسب ہے، صحافیوں کے خلاف غلط زبان ہمیشہ تحریک انتشار کا طریقہ رہا ہے، نامناسب زبان پرعلی امین گنڈاپورغیرمشروط معافی مانگیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کو سچے الزامات پر پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر سے پکڑا، یہ اپنےعزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ افسران شہید ہو رہے ہیں اور وہ کس کے لیے لڑرہے ہیں؟۔

Advertisement

عطا تارڑ مزید کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کوفوبیا ہوگیا ہے، سمجھ نہیں آرہی ان کی کیا پالیسی ہے، جیل میں آپ کو سہولتیں ملی ہیں، شاہانہ کھانے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ تمام سہولتوں کے بعد آپ وزیرداخلہ پر من گھڑت الزامات لگاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترمیم کا معاملہ؛ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمان کی تجاویز سے اتفاق
5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کا معاملہ؛ حافظ نعیم کی حکومت پر تنقید
آج دماغی صحت کے بارے میں بیداری انتہائی نا گزیر ہے، کامران ٹیسوری
صدر مملکت کا عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ
کراچی میں بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے، اویس لغاری
ایس سی او کے اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر بات کرنا ضروری ہے، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر