آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے پہلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے معاملے پر پاکستان کا نام آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ شیڈول میں آگیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ 25 ستمبر کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا جائزہ لے گا، توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے پہلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
پروگرام کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ میں 7 ارب ڈالر قرض دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News