پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ہزار لوگوں کو سولی پر لٹکا دیا گیا، پہلے غیر یقینی صورتحال سے ملازمین کو نکالنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کی بات ہے، رائٹ سائزنگ کے نام پر لوگوں کو نکالنے سے حکومت نہیں چلے گی، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم کیوں بیروزگاروں کا ایک اور بڑا جتھہ تیار کر رہے ہیں؟ وزیر صنعت بتائیں ان بیروزگار ہونے والوں کے لیے کیا پروگرام ہے؟
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News