Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا؛ بھارتی سازش بے نقاب

Now Reading:

انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا؛ بھارتی سازش بے نقاب

انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا؛ بھارتی سازش بے نقاب

لاہور: ملکی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور سرکل نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹتا تھا، ملزمان لوٹ مار اور دھوکہ دہی سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں جبکہ منظم گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا۔

حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا اپنا پرنٹنگ پریس بھی تھا، جہاں کئی ممالک کے جعلی پاسپورٹ تیار کیے جاتے تھے۔

ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ گروہ دینی بنیادوں پر ظلم وستم کی جعلی گواہیاں بھی تیار کرواتا تھا، جعلی گواہیاں بیرونِ ملک پناہ لینے میں استعمال کی جاتی تھیں، بھارتی ایجنٹ مختلف ممالک سے اس نیٹ ورک کو چلاتے تھے۔

Advertisement

گرفتار ملزمان سے دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوگئی، پاکستانی پاسپورٹ کو بدنام کرنے کیلئے بھارتی اور افغان شہریوں نے سازشیں رچی، مجرمانہ گروہ بے نقاب ہونے سے کئی پاکستانی اپنا سرمایہ اور عزت کھونے سے بچ گئے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شاباشی

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بین الاقوامی نیٹ ورک کو رنگے ہاتھوں پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اے لاہور کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کی معلومات پر ایف آئی اے لاہور نے کامیاب آپریشن کیا جس پر مبارکباد دیتا ہوں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھے جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر