وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ دفاتر میں بیٹھ کر نہیں ہوسکتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور انتظامی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی۔
مریم نواز شریف نے پارلیمانی سیکرٹریز سے پانچ سالہ ویژن ڈاکو منٹ طلب کر لیا۔
انہوں نے محکمانہ میٹنگ میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری کو مدعو کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پارلیمانی سیکرٹریز کی میٹنگ سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے ملاقات میں پنجاب کو مواقعوں سے بھرپور سرزمین قرار دیا ہے، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40 سالہ ترقی کو 4 سال میں تباہ و برباد کردیا، شہباز شریف کو ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے، شہباز شریف کے دور میں جو دن رات محنت ہوئی، وہ چند سالوں میں تباہ کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ محنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعوی نہیں کر سکتے، عوام می نمائندہ ہوں، عوام کی بہتری کے لئے کبھی چھٹی نہیں کی، میرا کام سے چھٹی نہ کرنا کسی پر احسان نہیں بلکہ میرا فرض ہے، جتنا بھی کام کرلوں اپنے کام سے کبھی مطمئن نہیں ہوتی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ باقی باتیں کرتے رہیں، پانچ سال میں کوئی اتنی اسکیمیں نہیں لاسکتا جو چھ ماہ میں ہم کرچکے ہیں، ہمارے اسکیمیں کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر کام شروع ہوچکا ہے، ماضی میں حکومتی رویوں کی وجہ سے عوام کا اعتماد کم ہوا، لیکن اب حوصلہ افزا رسپانس سامنے آرہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے پہلے پرائس کا گراف اوپر جاتا تھا اب نیچے جارہا ہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیاء کے نرخ اب بھی کم ہیں، پنجاب میں آٹا 800 کے لگ بھگ ہے دیگر صوبوں میں 1400 روپے پہنچ چکا ہے، پنجاب میں 12-13اور 14 رورپے کی روٹی مل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں کا حال آپ جانتے ہیں، آٹا اور دیگر اشیاء کے نرخ ذاتی ذرائع سے بھی چیک کراتی ہوں، آفس میں بیٹھ کر اسکرین پر اشیائے خوردونوش کے نرخ لائیو چیک کرتی ہوں، مہنگائی میں کمی میری اور آپ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی ڈلیوری شروع ہوچکی ہے، کسان کارڈ کے لئے 8 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپلائی کیا، تقریبا چار لاکھ لوگوں کے لئے کسان کارڈ ایشو ہورہے ہیں، گرین ٹریکٹر اسکیم میں 10 لاکھ روپے سبسڈی بہت بڑا اقدام ہے، کسان کو بھی ریلیف دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News