سنیئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی سے بات کرنے میں حرج نہیں۔
سنیئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کر دیا، بس اڈے شہر سے باہر منتقل کرنے پر کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو کہا تمام ہیوی ٹریفک شہر سے باہر منتقل کریں، ہم نے مفت شٹل سروس چلائی، کراچی میں خواتین کے لیے خصوصی بسیں لائی گئیں، ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری آرہی ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ حکومت مسائل حل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے، آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی سے بات کرنے میں حرج نہیں۔
سنیئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں مرضی کی قانون سازی کی گئی، اسد قیصر نےغیرقانونی بلز پاس کروائے، میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر موجود تھا، شہید بینظیر بھٹو نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی پی چاہتی ہے تمام جماعتوں کے اتفاق سے آئینی ترامیم کی جائیں، پارلیمنٹیرینز کا کام ہے آئین میں ترامیم یا قانون سازی کریں، پیپلز پارٹی آئین کی تخلیق کار ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 73 کے آئین کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا تھا، صدر آصف زرداری نے 18ویں ترمیم کے لیے مشاورت، اتفاق پیدا کیا، پی ٹی آئی حکومت سے ڈیل کرنا چاہتی ہے، کوئی جرم نہیں کیا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے۔
سنیئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی، پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا کے دہشت گرد ہیں، پی ٹی آئی والے اداروں پر دباؤ ڈالتے ہیں، بانی پی ٹی آئی پہلے اپنی غلطیوں پر معافی مانگیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News